ججز پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ اکرم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی

19  جنوری‬‮  2022

ججز کی تقرری کرنے والی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ اکرم کی بطور سپریم کورٹ جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیرصد ارت منعقد ہوا، جس میں پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی منظوری دی۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے، ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے، ایک خاتون کی سپریم کورٹ میں بطور جسٹس تاریخ میں پہلی بار تقرری ہورہی ہے، تو ملکی مفاد میں اس کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تعداد مقرر ہے، جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021ء کو ریٹائر ہو گئے تھے، جس کے باعث ایک نشست  تاحال خالی ہے، جس کیلئے جوڈیشل کمیشن نےجسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved