پاکستان میں سونے کی قیمت میں گذشتہ روز کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 200 روپےکے اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے، جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت بھی 171 روپےکے اضافے کے ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 6 ڈالرفی اونس کا اضافہ ہوا، اور فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار817 ڈالر ہو گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی، جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔