ترک صدر کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ

19  جنوری‬‮  2022

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں طویل کشیدگی کے بعد برف پگھلنے کا اشارہ دیا ہے اوراسرائیل کے ساتھ توانائی کے ایک اہم منصوبے کی حمایت کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے دورہ البانیا سے واپسی پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ دونوں ممالک پائپ لائن کے منصوبے پر مذاکرات دوبارہ بحال کر سکتے ہیں، جس کے تحت مشرقی بحیرہ روم سے ترکی کے راستے یورپ تک گیس مہیا کی جائے گی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر سے بات چیت کر رہے ہیں، اوروزیراعظم نفتالی بینیٹ سے بھی مختلف ذرائع سے بات چیت کی جا رہی ہے۔سطحوں پر پیغامات بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہم سیاست کرنے جا رہے ہیں تو ایسا تصادم کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا،ہمیں امن کی راہ پرسیاست کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات ایک عشرے سے کشیدہ ہیں، ترکی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف کھل عام تنقید کرتا رہا ہے، اور تل ابیب کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے، ترکی نے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کاروائیوں پر احتجاجاً مئی 2018ء میں انقرہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو نکال دیا تھا اور اسرائیل اور امریکہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved