متحدہ عرب امارات کا امریکہ سے حوثی ملیشیاء کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

19  جنوری‬‮  2022

متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی پر ڈرون حملے کے بعد امریکہ سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء تنظیم کو دوبارہ سے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیریوسف العتیبہ نے وائٹ ہاؤس اورامریکی قانون سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کی حوثی ملیشیا کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ہمارے مطالبے کی حمایت کریں۔

متحدہ عرب امارات کے مطالبے کے بعدامریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نےابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی، جس میں یمن کی حوثی ملیشیا کے حالیہ ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ابوظبی میں پیر کے روز ڈرون حملوں کے نتیجے میں دومقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی اورآتش زدگی کے بعد پیٹرولیم کے تین ٹینکروں میں دھماکے ہوئے تھے، جس کے باعث ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved