عرب فوجی اتحاد کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، ڈرون طیارے اور اسلحے کے گودام تباہ

19  جنوری‬‮  2022

عرب فوجی اتحاد نے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور عسکری کیمپوں کےٹھکانوں پر متعددفضائی حملے کئے ہیں۔

عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں صنعاء میں حوثیوں کے زیر انتظام ڈرون طیاروں کے گوداموں اور رابطہ نظام کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے، اور بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی جبل النبی شعیب (علیہ السلام) کے علاقے میں کی گئی۔

عرب فوجی اتحاد کے مطابق ان حملوں میں حوثی ملیشیاء کے اسلحے کے گودام اور ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا گیا ہے، اور اتحادی لڑاکا طیاروں نے حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل داغنے کے دو پلیٹ فارم کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ابو ظہبی پر حوثی ملیشیاء کے حملے کے بعد عرب فوجی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے 80 جنگجوؤں کو ہلاک، جبکہ ان کی 9 عسکری گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved