بھارتی حکومت کی انتقامی کاروائیاں نہ رک سکیں، سید علی گیلانی کے پوتے کو سرکاری نوکری سے نکال دیا گیا

17  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،  مودی سرکار نے مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے پوتے کو جموں وکشمیر میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ہوا دینے کا الزام عائد کرکے  ہفتہ کے روز سرکاری نوکری سے نکال دیا گیا۔ سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام شیخ کو2016ء میں شیر کشمیر انٹرنیشنل بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں ریسرچ آفیسر تعینات کیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی برخاستگی آئین کے آرٹیکل 311 (2) کے تحت کی گئی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے انیس الاسلام  کو نوکری سے نکالنے کیلئے ان پر دہشت گردی میں معاونت کے الزامات کے ساتھ سیکیورٹی خدشات کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved