چینی سفیر نونگ رونگ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، سی پیک اور خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔نونگ رونگ نے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ چینی سفیر سے ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی منصوبوں اور ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔