افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے ممالک افغان طالبان حکومت کو تسلیم کریں۔
وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، اس افغانستان کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہم اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے چاہتے ہیں، افغانستان کے وزیراعظم کے مطابق طالبان نے امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں۔ ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ مسلمان ملک دوسروں کا انتظار کرنے کی بجائے پہل کریں، طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے افغانستان کے جلد ترقی کرنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھال لیا تھا جس کے بعد عالمی اداروں نے امدادی رقم اور عالمی بینکوں میں رکھے افغان حکومت کے اثاثے منجمد کردیئے گئے تھے جو اربوں ڈالرز میں ہیں۔