وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

20  جنوری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مری جیسے حادثات سے بچنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئیں۔ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو سفارشات کی روشنی میں اقدامات کا حکم دے دیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے آئندہ حادثات سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کی تھیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔صوبائی حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اومری کااضافی چارج دے دیاگیا۔

یاد رہے کہ کمیٹی نے مری میں وارننگ سسٹم کے لئے اقدامات کی بھی سفارش کر دی، جس میں کہا گیا کہ سیاحوں کو خطرناک موسم اور ٹریفک کے بہاؤ سے آگاہ رکھا جائے۔ کمیٹی نے مری کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اقدامات کو جلد مکمل کرنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلی پنجاب نے مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے ہدایت کر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved