محکمہ تعلیم سندھ نے اعلامیہ جاری کر دیا کہ سندھ میں بچے کتنے دن اسکو ل جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر طلباء ہفتے میں تین روز کلاسز کے لئے اسکول جائینگے۔وٹی فیکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر طلباء 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز لے سکیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلباء 100 فیصد حاضری کے ساتھ عملی کلاسز لے گے۔سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، کم از کم کورونا وائرس ویکسی نیشن کی ایک خوراک لینے والے کو کلاسز کی اجازت ہوگی۔سیکریٹری تعلیم سندھ نے مزید کہاکہ تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کا عمل بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ زشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا کہ 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن اسکول جائینگے۔
این سی او سی کے اجلاس میں نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ، پابندیوں کا اطلاق 20 سے 31 جنوری تک ہوگا۔