تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ایسے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جیسے ہم دنیا سے الگ کسی سیارے پر رہتے ہیں، فواد چوہدری

17  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد پراپیگنڈا عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لے کر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پررہ رہے ہیں، انہوں ننے کہا کہ اگر دنیا میں تیل، گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں،تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں،  پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved