مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

20  جنوری‬‮  2022

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کےمطابق کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،

بھارتی فوجی کا تعلق گجرات سے تھا اوروہ کچھ عرصے سے ڈسٹرکٹ سرینگرمیں تعینات تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 524 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved