لاہور، لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں پان منڈی کے قریب پرائز بانڈ کی دوکان میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، دکان پرائز بانڈ کی دکان میں ہوا، دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لاہور دھماکے اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد قریب کھڑی تین موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچیں جب کہ سینئر پولیس افسران اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر موجودہیں۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے پولیس کو موقع پر ریسکیو کارروائیوں میں مدد دینے کی ہدایت کی ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیاہے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 20 ہو گئی جن میں سے سات کی نحالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 30 سالہ عدیم شجاع، 40 سالہ جمیل عبداللہ سمیت تین نامعلوم شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں نیو انار کلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔