وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سارا ٹبر چور تو ہے ہی ساتھ ساتھ سارا ٹبر نوسرباز بھی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی معیشت دانوں نے کی ہے اور ان کے مطابق دنیا میں پاکستان اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی پاکستان کی کورونا سے متعلق پالیسی کو سراہ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران دنیا صرف کورونا سے لڑ رہی تھی لیکن ہم بد حال ادارے اور کرپشن سے نبرد آزما رہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سارا ٹبر چور تو ہے ہی ساتھ ساتھ سارا ٹبر نوسرباز بھی ہے۔ اپنے مہرے رانا شمیم کو اپنے دفتر میں بٹھا کر بیان حلفی ڈکٹیٹ کروایا،اس کا پردہ بھی عرفان ہاشمی نے چارلس گدری کی آڈیو ٹیپ سے اٹھ دیا۔انہوں نے کہاکہ بیان حلفی آڈیو ویڈیو بلیک میل بنانے اور چھاپنے والےپھنستے گئے، شریف مافیاایک بار پھر پکڑا گیا۔
سارا ٹبر چور تو ہے ہی ساتھ ساتھ سارا ٹبر نوسرباز بھی ہے
اپنے مہرے رانا شمیم کو اپنے دفتر میں بٹھا کر بیان حلفی ڈکٹیٹ کروایا اس کا پردہ بھی عرفان ہاشمی نے چارلس گدری کی آڈیو ٹیپ سے اٹھ دیا
بیان حلفی آڈیو ویڈیو بلیک میل بنانے اور چھاپنے والےپھنستے گئے۔شریف مافیاایک بار پھر پکڑا گیا— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 20, 2022