عرب فوجی اتحاد کی کارروائیاں، ایران کے حمایت یافتہ 160 حوثی باغی ہلاک، 11 فوجی گاڑیاں تباہ

17  اکتوبر‬‮  2021

ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن میں ہفتے کے روز حوثی ملیشیاء کے خلاف 32 کارروائیاں کی گئیں، یمن کے ضلع العبدیہ میں عرب اتحاد نے حوثی ملیشیاء کی گاڑیوں اور جنگجوؤں پر بڑےحملے گئے۔ عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ان کاروائیوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء کے 160 اراکین ہلاک ہو گئے اور ان کی 11 فوجی گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

یمنی افواج کے میڈیا مرکز کا کہنا ہے اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا ءکی کمک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران نواز ملیشیا ء کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا ءنے دیہات اور قصبوں میں شہریوں کو راکٹوں اور دیگر اسلحے سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور آئے روز علاقوں کا محاصرہ کرکے مختلف کاروائیاں کی جاتی ہیں۔ یہ ایران نواز ملیشیا ءکی ہٹ دھرمی اور بین الاقوامی انسانی  قوانین کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved