لاہور دھماکہ کس نوعیت کا تھا،ہلاکتوں میں اضافہ

20  جنوری‬‮  2022

لاہور، لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں پان منڈی کے قریب خوف ناک دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی کئی موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پر اسے سلنڈر دھماکا کہا گیا تاہم بعد ازاں اس کے بم دھماکا ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔ بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور دھماکے کے بعد زمین میں گڑھا پڑ گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی جائے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمےداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں ، دہشتگرد ناکام ہونگے ، تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved