ملیکہ بخاری کا عثمان مرزا ویڈیو بلیک میلنگ کس میں خود عدالت پیش ہونے کا اعلان

20  جنوری‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے عثمان مرزا ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں خود عدالت پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ملیکہ بخاری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عثمان مرزا کیس میں شواہد موجود ہونے کے باوجود متاثرہ لڑکا اور لڑکی اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویڈیو اور فارنزک شواہد عدالت میں پیش کئے گئے، ہر ایسا ثبوت سامنے لایا جائے گا جس سے ملزم کو سزا مل سکے، کوشش کروں گی کہ عدالت کے سامنے موقف اور شواہد پیش کرسکوں۔

ان کا کہنا تھا  کہ ریاست نور مقدم اور عثمان مرزا سمیت خواتین پر تشدد کے خلاف ہر کیس کی پیروی کرے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے خلاف ہونےوالے تشدد کے کیسز کا ڈیٹا طلب کیا ہے، خواتین اپنے خلاف ہونے والے تشدد کی ایف آئی آر درج کروائیں، کیونکہ ریاست آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

یاد رہے کہ حالیہ سماعتوں میں عثمان مرزا ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے اپنے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہم سے سادہ کاغذ پر دستخط کرواتی رہی، اور اس سے قبل کے بیان حلفی پولیس نے خود بنائے ہیں، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ نہ کسی نے زیادتی کی اور نہ کرنے کی کوشش کی، ہم نے کسی کو کوئی رقم ادا نہیں کی، اور نہ ہی ابھی بیان دینے کیلئے کوئی رقم لی ہے، اپنی ویڈیو سے مکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک چہرے کے 7 افراد دنیا میں پائے جاتے ہیں، اس ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی میں نہیں ہوں، متاثرہ جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے رویے اور بیان بدلنے پر عمر بلال مروت کے وکیل شیرافضل نے عدالت سے استدعا کی کہ جھوٹا بیان دینے پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،کیس کی آئندہ سماعت 25 جنوری کو ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved