پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 700 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 601 روپے کے اضافے کے ایک لاکھ 7 ہزار 939 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 20 ڈالرفی اونس کا اضافہ ہوا، اور فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار837 ڈالر ہو گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے، جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔