وزیراعظم عمران خان نے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن سید طارق محمود الحسن کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے سید طارق محمود الحسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، سید طارق محمود الحسن نے اس سے قبل 90 روز میں پنجاب اوورسیز کمیشن میں انقلابی اقدامات کئے، معاون خصوصی کا عہدہ ملنے پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔
میں وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز افیئراینڈ ہیومن ریسورس مقرر کیا۔
میں انشاءاللہ پوری کوشش کروں گا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کو یقینی بناوں۔@ImranKhanPTI pic.twitter.com/jxeauZIFKp— Syed Tariq Mahmood Ul Hassan (@SyedTMHassan) January 20, 2022
واضح رہے کہ سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلیشنز پر دو کتابوں کے مصنف ہیں، انہوں نے نارتھمپٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بزنس کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم بھی کیا ہوا ہے، سید طارق محمود الحسن بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔