کورونا نے نہ صرف دنیا بھر کے لوگوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ کئی عوامی و دیگرتقریبات کو بھی نئے انداز میں ڈھال دیا ہے۔
بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے لوگ اب شادی کی تقریب کرنے کی بجائے آن لائن شادی / ورچوئل ویڈنگ کی طرف سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں، لیکن مغربی بنگال کے جوڑے نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آن لائن شادی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
سندیپن سرکار اور ادیتی داس نے اپنی شادی میں 100 مہمانوں کو مدعو کیا ہے، جنہیں کورونا ایس او پیز کے تحت کھانا دیا جائے گا، جبکہ باقی 350 افراد کو گوگل کی ویڈیو چیٹ ایپلی کیشن (گوگل میٹ) پر مدعو کیا گیا ہے، 24 جنوری 2022ء کو شادی کرنے والے اس جوڑے کا کہنا ہے کہ گوگل میٹ کے ذریعے ہماری شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو رائیڈر کمپنی کے ذریعے ان کے گھروں میں کھانا پہنچایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپن سرکار کا کہنا ہے کہ ہم گذشتہ سال سے شادی کرنے کی کوشش میں لگے تھے، لیکن کورونا کے باعث شادی کی تقریب میں مشکلات کا سامنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں خود کورونا کے باعث 4 دن ہسپتال داخل رہا تھا، اس لئے میں اپنے رشتہ داروں کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا، اس لئے ہم نے اتفاق رائے سے آن لائن شادی کا فیصلہ کیا۔
Bengal couple invites guests on Google Meet, to get food delivered via Zomato in pandemic wedding#Wedding #IndianWedding https://t.co/BND9zOdRSn
— IndiaToday (@IndiaToday) January 18, 2022
واضح رہے کہ کورونا کی پابندیوں کے تحت مغربی بنگال میں 50 سے 200 افراد پر مشتمل شادی کی تقریب کی اجازت ہے۔