بھارت کا چین پر اروناچل پردیش سرحدی علاقے سے بھارتی شہریوں کے اغواء کا الزام

20  جنوری‬‮  2022

بھارتی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے سرحدی علاقے سے 17 سالہ بھارتی نوجوان کو اغواء کر لیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نےبھارتی نوجوان میرام تروم کو تلاش کرنے اور اس کی واپسی کیلئے اپنے چینی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میرام کو اروناچل پردیش کے ساتھ ملحق سرحد سے چینی فوجیوں نے اغواء کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی باضابطہ طور پر ایک شہری کے اغواء کے بعد اس کی حوالگی کیلئے چین سے رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ اغوا کئے گئے افراد کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

اروناچل پردیش کے رکن اسمبلی تاپیر گاؤ نے کہا کہ 17 سالہ نوجوان کو چینی افواج نے مبینہ طور پر منگل کے روز بھارتی حدود سے اغوا کیا، جبکہ اس کا ایک دوست فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اور اس نے بھارتی حکام کو مطلع کیا۔

چین کی جانب سے فی الحال اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، اور بھارتی وزارت دفاع نے بھی چین کے جواب کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے چین پر بھارتی شہریوں کے الزامات کوئی نئی بات نہیں، حالیہ برسوں میں سرحد کے قریب ہندوستانی شہریوں کے لاپتہ ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، جن کے بارے میں بھارت دعویٰ کرتا رہا ہے ان فوجیوں کو چین نے اغوا کرنے کی کوشش کی البتہ چین ان دعووں کی تردید کرتا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved