مریم نواز نے بیٹے جنید کو شادی پر تحفے میں 14 کروڑ کی گاڑی دی؟ مریم کا جواب!

21  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر تحفے میں 14 کروڑ کی گاڑی دی، مریم نواز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا جواب دےدیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی میں کروڑوں کی گاڑی تحفتاً دینے کی تردید کردی۔گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر انتہائی مہنگی گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔ کئی سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے جنید کو مرسڈیز جی 64 اے ایم جی گاڑی کا تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 140 ملین ہے جو تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز کی جانب سے جنید صفدر کو دی جانے والی اب تک کی پنجاب میں رجسٹر ہونے والی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔اس کےعلاوہ گاڑی کا 5.3 ملین روپے (پاکستانی 53 لاکھ روپے) کا ٹیکس ادا کیا گیا جو کسی گاڑی کا اب تک کا سب سے زیادہ ادا کیا گیا ٹیکس ہے۔

تاہم مریم نواز نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ خبر شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کے اسکرین شاٹس ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے لکھا یہ کھلا جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح معروف اکاؤنٹس بغیر تصدیق کے جعلی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved