نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان حال عوام کو بڑا ریلیف مل گیا۔ بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 99 پیسے سستی کی گئی ہے۔ بجلی نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف منتقل کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کمی کا لائف لائن اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کمی کا صارفین کو22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں کمی کا ریلیف 3 ماہ کےلئے ہے۔