یورپی یونین اور طالبان کی حکومت درمیان سمجھوتہ طے ، یورپی یونین نے کابل میں سفارتخانہ کھول لیا

21  جنوری‬‮  2022

طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد یورپی یونین نے افغانستان میں باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہناہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں ، افہام و تفہیم کے بعد سفارتخانہ کھولا گیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کےخارجہ امورکےترجمان پیٹر سٹینو کا کہناہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم سےکم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے، کابل میں یورپی سفارتخانے میں یورپی وفد کی کم سے کم تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے۔انہوں نے کہا یہ بات واضح طورپرافغانستان کےڈی فیکٹو حکام کو بھی بتادی گئی ہے۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہناہے کابل میں یورپی سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم از کم موجودگی انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت اورانسانی صورتحال کیلئے قائم کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved