وزیراعظم کی 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر اپنی ٹیم کو مبارک باد

21  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر مبارکباد دیتا ہوں، جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سےروزگارکےخاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوبین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔بلومبرگ کی پیشگوئی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح برقرار رکھے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد پاکستان نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل ہے، دی اکانومسٹ نے ملازمتیں،انسانی جانیں بچانےکی کوشش کوتسلیم کیا۔

دسری طرف سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ، اکانومی کی گروتھ5.7فیصد ، زراعت،صنعتی،سرویزگروتھ میں اضافہ ہوا ، ورلڈ بینک،بلومبرگ ،اکانومسٹ رپورٹس میں پاکستانی ترقی کی پذیرائی کی گئی۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان اورمزدور کی آمدنی کے ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے، مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا، ہیلتھ انشورنس سب کوپہنچائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved