قرآن پاک پڑھاتے ہوئے ٹیچر انتقال کر گئیں

17  اکتوبر‬‮  2021

سعودی عرب میں ٹیچر طالبات کوقرآن پاک پڑھاتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں سکول کی ٹیچر شیخہ المواش ،طالبات کو پڑھاتے ہوئے اچانک گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو آگاہ کیا- پرنسپل کی آنے سے قبل ہی ساتھ والی کلاس کی ٹیچرز وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے گری ہوئی معلمہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اسی دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کیلئے وہاں مجود طبی یونٹ کے عملے کو طلب کیا۔طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

شاگردوں اور ساتھی ٹیچرزنے شیخہ المواش کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتی  اور اپنے طالبات سے انتہائی شفقت سے پیش آتی تھیں۔

انتقال کرنے والی معلمہ کے والد عبدالعزیز عتیق نے بتایا کہ ان کی بیٹی نماز اور روزہ کی پابند تھی ہمیشہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتی تھیں- انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی- شیخہ المواش کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved