زارا ،تنہا دنیا کا فضائی سفرکرنے والی کم عمرترین خاتون، سفر میں سب سے مشکل حصہ کون سا تھا!

21  جنوری‬‮  2022

زارا دنیا بھر میں تنہا پرواز کرنے والی کم عمر ترین خاتون بن گئی ہیں،اپنے مشکل سفر کے بارے میں بھی بتایا۔

عالمی میڈیا کےمطابق بیلجئم کی نوجوان زارا دنیا بھر میں تنہا پرواز کرنےوالی سب سے کم عمر خاتون بن گئی، 19 سالہ زارا رتھرفورڈ نے اپنا سفر 18 اگست 2021 کو بیلجیئم کے شہر کورٹریج سے شروع کیا جو20 جنوری 2022 کو ختم ہوا ہے۔زارا رتھرفورڈ نے یہ عالمی ریکارڈ  5 ماہ کے دوران 5 براعظموں میں سفر کیا، جن میں 52 ممالک شمار ہیں، اس دوران 60 سے زائد بار اسٹاپ کیا۔زارا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے 32ہزار میل پرواز کا چیلنج مکمل کرلیا۔

انکا کہنا تھا کہ جب وہ گھر پہنچنے کی منتظر تھی تو وہ رو رہی تھی، زارا نے کہا کہ یہ میرا ایک خواب تھا جسے میں پوری سوچتی تھی کہ دنیا بھر میں ہوائی جہاز میں اڑنا ہے۔ردرفورڈ ایک خلاباز بننے اور مزید نوجوان خواتین کو پائلٹ بننے کی ترغیب دینے کی امید رکھتی ہیں۔نوعمر پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس سفر میں سب سے مشکل حصہ سائبیریا کے اوپر سے گزرنا تھا کیونکہ وہ بہت سرد علاقہ تھا، اگر وہاں انجن رُک جاتا ہے تو ریسکیو کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ۔

زارا نے کہا کہ میں لوگوں کو اپنے تجربات کے بارے میں بتانے اور لوگوں کو  زندگی میں کچھ منفرد کرنے پر زور دوں گی ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ یہ ضرور کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved