منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

21  جنوری‬‮  2022

بنکنگ جرائم عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بنکنگ جرائم عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی۔بنکنگ جرائم عدالت کے جج سردار طاہر صابر نے ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے کورونا کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کیلئے مناسب وقت دے دے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ 24 جنوری تک متعلقہ عدالت میں چالان جمع کروا دیں گے جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ 16 ماہ ہو گئے فائل بغل میں دبائے لیے پھر رہے ہیں۔

 ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ ہر بار یہی بات کرتے ہیں جس پر جج سردارطاہرصابر نے ریمارکس دیے کہ وہ ٹھیک بات کر رہے ہیں بھی آپ دفاع کر رہے ہیں۔جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے چالان کیوں نہیں جمع کروایا؟ آپ کے بورڈ نے جب کہہ دیا تھا کہ چالان اسپیشل کورٹ سنٹرل میں جمع کروانا ہے تو کیوں نے جمع کروایا؟ یہ کوئی بات ہے کرنے والی، آپ سارے لوگ نکمے ہیں۔

بنکنگ جرائم عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 28 جنوری تک عبوری ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کا چالان 24 جنوری کو جمع ہونے کے بعد شہباز شریف اورحمزہ کے پاس 4 روز کا وقت ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved