سری لنکن شہری قتل کیس، عدالت نےپہلےملزم کوسزاسنادی گئی

21  جنوری‬‮  2022

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نےپریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنا دی۔

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل میں ملزمان کی حمایت کرنے والے شخص کو جمعہ 21 جنوری کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ سزا گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنائی۔

اے ٹی سی کی جانب سے ملزم عدنان کو ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ ملزم عدنان نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے ملزمان کی حمایت پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ رنگپورہ میں سب انسپکٹر مبارک علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے مقدمہ قتل کی پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، جب کہ 7 مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کر لیا گیا ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved