ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 176روپے 49 پیسے تھی تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوکر 176 روپے 24 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/YdywhPum3j pic.twitter.com/2S6N3K0goz
— SBP (@StateBank_Pak) January 21, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2022 میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔