داسوواقعہ،ہلاک چینی شہریوں کے لواحقین کےلیے پاکستان کا معاوضے کا اعلان

21  جنوری‬‮  2022

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سانحہ داسو میں ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا ، کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وزیرخزانہ شوکت ترین ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا،مشیروں، معاونین اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ای سی سی نے داسوہائیڈرومنصوبے پر ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی منظوری دے دی ، لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔
اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئےتھرڈپارٹی کی خدمات لینے اور ایف بی آر کیلئے بھی4ارب روپے کی گرانٹ کی منظور دی گئی۔ مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved