وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوامی شکایات اور آرا سننے کیلئے پھرعوامی کالز سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان 23 جنوری کو پروگرام آپ کا وزیراعظم میں عوامی کالز سنیں گے۔عمران خان عوام کی شکایات اور آرا سنیں گے اور حکومت کے کئے گئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان 23 جنوری 3بجے عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے اور فون کالز کے زریعے عوامی شکایات اور آرا سنیں گے جبکہ حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان 23 جنوری بروز اتوار تقریباً دن کے 3 بجے آپکا وزیراعظم پروگرام میں عوام کی براراست ڈائیریکٹ فون کالز موصول کریں گے۔ عوام کی شکایات اور آرا سنیں گے اور حکومت کے کئے گئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 21, 2022
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کئی عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرچکے ہیں ، جس میں وہ عوام کے مسائل سنتے ہیں جبکہ یہ گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جاتی ہے۔