مہنگائی کی شرح میں کمی، ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری

21  جنوری‬‮  2022

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے، مہنگائی کی شرح  میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 19.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.85 فیصد کی سطح پر موجود ہے ، حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے 69 پیسے فی کلومہنگے ہوگئے ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 60 روپے 18 پیسے ہوگئی جبکہ لہسن 10 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔

دال چنا 2 روپے 44پیسے فی کلو مہنگی ، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 3 روپے 12پیسے فی کلو مہنگاہوا، حالیہ ہفتے میں چاول،کوکنگ آئل اور تازہ دودھ مہنگا ہوا ہے۔بیف 9 روپے 26 پیسے فی کلو ،مٹن 17 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈیزل 2 روپے98 پیسے اور پیٹرول  3 روپے ایک پیسے فی لٹر اور ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر بھی مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 7 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی ہے جن میں حالیہ ہفتے برائلر مرغی 15 روپے 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، پیاز 1 روپے 88 پیسے،آلو 81 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ایک ہفتے میں انڈے 2 روپے 98 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ حالیہ ہفتے میں چینی 36 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، چینی کی فی کلو قیمت 92 روپے 22 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں می استحکام رہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved