ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

21  جنوری‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آ کر رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چف کو نئے ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے قبائلیوں، پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں، ایف سی، لیویز، خاصہ دار اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔آرمی چیف نے نئے اضلاع میں سماجی و معاشی منصوبے مکمل کرنے کے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved