کوئٹہ،یوریا کھاد کی سینکڑوں بوریاں اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

21  جنوری‬‮  2022

کسٹمز حکام نے کوئٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کے 20 ہزار کلو گرام یوریا کھاد اسمگل کرنے کو شش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان کسٹمز کوئٹہ کے مطابق کسٹمز نے درخشاں چیک پوسٹ پر کارروائی کی اور 12 ٹرکوں سے یوریا کھاد برآمد کی ہے۔ترجمان کے مطابق ٹرکوں سے 10 کروڑ روپے مالیت کی 20 ہزار کلو یوریا کھاد برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کسٹمز کوئٹہ کے مطابق یوریا کھاد کو نائٹروفاس کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھی۔کسٹمز حکام کے مطابق یوریا کھاد اسمگل کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved