افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کے اجتماع پر حملہ کیا گیا، بھگدڑ مچنے سے 29 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق لائبیریا میں مسیحی برادری پر ہونے والے حملے اور اس کے نتیجے میں مچنے والی بھگدڑ کے باعث 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔لائبیرین پولیس کےمطابق دارالحکومت کے گنجان آباد ساحلی علاقے میں چرچ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دعائیہ تقریب میں سٹریٹ گینگ کے مسلح شخص گھس آئے، لوگ خوف وہراس کےباعث بھاگے جس سےاموات ہوئیں۔
مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں، لائبیرین صدر نے چرچ سے متصل علاقے کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ایک بڑے فٹبال گراؤنڈ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے یکجا ہوئے تھے۔
لائبریا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ گینگز سے تلعق رکھنے والے مجرمان تسلسل کے ساتھ پرامن شہریوں کے لیے مسئلہ بنے ہوئے ہیں اور ان کی شرپسندانہ کارروائیوں میں گزشتہ سالوں کے دوران تیزی آئی ہے۔