ترک صدر نے عارضہ قلب کے علاج کیلئے اسرائیلی ڈاکٹر کا انتخاب کیوں کیا، قیاس آرائیاں شروع

21  جنوری‬‮  2022

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے عارضہ قلب کے علاج کیلئے اسرائیلی ڈاکٹر پروفیسر یتزاک شاپیرا سے رجوع کر لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے علاج کیلئے حال ہی میں ایک سینیئر اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات استعمال کی ہیں جو عالمی طور پر امراض دل کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈاکٹر پروفیسر یتزاک شاپیرا ہیں جو تل ابیب میں سورسکی میڈیکل سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اسپتال میں میڈیکل ٹور ازم کے نگران ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یتزاک شاپیرا متعدد عالمی رہنماوں کو ان کی صحت کے متعلق مفید مشورے دے چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ باقاعدہ چیک اپ کیلئے اگر تک صدر کی اسرائیلی ڈاکٹر سے ترکی میں ملاقات ہو تو یہ کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ ترکی کی حکومت نے اسی مہینے میں 30 سوشل میڈیا صارفین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے، جنہوں نے ترک صدر کی صحت سے متعلق من گھڑت پیغامات شائع کئے تھے۔

ترکی میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہرین امراض قلب کی موجودگی کے باجود طیب اردوان کے اسرائیلی ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، کیونکہ اسرائیلی ہسپتال اور ڈاکٹر نے اس خبر پر تبصرے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ترک صدر نے دورہ البانیا سے واپسی پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ دونوں ممالک پائپ لائن کے منصوبے پر مذاکرات دوبارہ بحال کر سکتے ہیں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر سے بات چیت کر رہے ہیں، اوروزیراعظم نفتالی بینیٹ سے بھی مختلف ذرائع سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved