سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، 2 بچے جاں بحق

22  جنوری‬‮  2022

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ خاندان کے 9 افراد دب گئے۔

خیبرپختونخواہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 کمسن بچے جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن کے مطابق شانگلہ کے علاقے الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان مکمل طور تباہ ہوگیا،واقعے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ریسکیو کا عمل شروع کیا تاہم انہیں بھاری پتھروں کو ہٹانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث ملبے تلے دبے گھر کے سربراہ اور دو بچوں کا تاحال ریسکیو نہیں کیا جاسکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے مطابق بارش بھی امدادی کاموں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، بھاری پتھروں کو ہٹانے کےلئے پاک فوج سے مدد طلب کرلی گئی ہے، زخمی خواتین کو علاج معالجے کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بشام سوات روڈ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے گزشتہ پندرہ گھنٹے سے بند ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ روڈ کلئیر ھونے تک سفر سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 روز سے جاری بارش اور برفباری سے مختلف واقعات میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved