بلوچستان، کوچ اور کار میں تصادم، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

22  جنوری‬‮  2022

مستونگ میں مسافر کوچ اور کار میں ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگچر کے بدرنگ ڈویژنل کمپلیکس ایریا میں کوچ اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے باعث سے گاڑی میں سوار 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جان بحق ہوگئے۔

لیویزفورس کے مطابق یہ حادثہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ذرائع کے مطابق کار میں سوار سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع قوم سید سکنہ حرمزئی پشین اور اس کے ساتھ سوار 2 خواتین اور 2بچے جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ انتظامیہ نے نعشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved