ماضی میں عوام کو محض دھوکے اور دلاسے دیئے گئے، عثمان بزدار

22  جنوری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں اب ہر شہر اور ہر گاؤں شریک ہے، ہم کام کرتے ہیں اور ہمارے کام بولتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں  باہمی دلچسپی کے امور اورترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید علی رضا گیلانی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے دیپالپور کو ضلع بنانے کی درخواست کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دیپالپورکو ضلع بنانے کی تجویز پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں اب ہر شہر اور ہر گاؤں شریک ہے، ماضی میں عوام کومحض دھوکے اوردلاسے دیئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں کام کم اور باتیں زیادہ بنائی جاتی تھیں، ہم کام کرتے ہیں اور ہمارے کام بولتے ہیں، پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔اس موقع پر سید علی رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارعوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دیپالپور کو ضلع بنانے کی تجویزپر صاد کیا، دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کو عثمان بزدار ہی سمجھ سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved