ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

22  جنوری‬‮  2022

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔

اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔

اپنے سیاسی کیریئر میں 24 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مہاتیر محمد کی میڈیا ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کی طبیعت کے بارے میں تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved