افغان طالبان کا وفد امریکی حکام سے مذاکرات کے لیے ناروے روانہ

22  جنوری‬‮  2022

افغان طالبان کا وفد امریکی حکام سے مذاکرات کرنے کے لیے ناروے روانہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام سے مذاکرات کیلئے طالبان کا وفد افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے طالبان اوسلو میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ناروے کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔افغان طالبان کا وفد چار روزہ دورے پر ناروے گیا ہے، جبکہ ناروے میں قیام میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ نے مغربی دنیا کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور ہم تمام ممالک بشمول یورپی ممالک اور عمومی طور پر مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو سفارت کاری کے ذریعے مضبوط کرنے کی امید رکھتے ہیں۔نہوں نے کہا کہ طالبان نے جنگ کی فضا کو پرامن ماحول میں بدلنا چاہتے ہیں۔ طالبان اور مغربی حکام کے مطابق اوسلو میں مذاکرات کا عمل شروع ہوگا جس میں انسانی حقوق سمیت امداد سرگرمیوں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔طالبان کے وفد کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افغانوں سے بھی ملاقات متوقع ہے، جن میں خواتین رہنما اور صحافی بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved