شریف فیملی نے بیان حلفی سے متعلق تردید نہیں کی، فواد چوہدری

22  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  رانا شمیم کیس میں شریف فیملی نے بیان حلفی نوازشریف کی ہدایات پرتیار ہونے کی تردید نہیں کی۔

وزیرطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ رانا شمیم کیس میں شریف فیملی نے حلفیہ بیان نوازشریف کے دفترمیں ان کی ہدایت پرتیارہونے کے انکشاف کی تردید نہیں کی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رانا شمیم اورسولیسٹرنے نوازشریف کے دفترمیں بیان حلفی ریکارڈ کرایا۔ تمام واقعات ظاہرکرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پراثراندازہونے کے لئے رچایا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved