مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

22  جنوری‬‮  2022

مظلوم نہتے کشمیریوں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار ملک بھارت صحافت سے خوفزدہ ہوگیا، مظلوم نہتے کشمیریوں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان میں پاکستانی صحافیوں کے چینلز بھی شامل ہیں۔

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک پریس کانفرنس میں یوٹیوب چینلز پر پابندی کا اعلان کیا، جن یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی ویڈیوز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاﺅنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ ان اکاﺅنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں جن میں ملیحہ ہاشمی عمر دراز گوندل سلمان حیدر اور مخدوم شہاب کا چینل (میرا پاکستان) جیسے بڑے اکاؤنٹس شامل ہیں ، بھارت ففتھ جنریش وار جیت رہا ہے ، پاکستان نے اب بھی کچھ نہ کیا تو بڑی دیر ہو جائے گی-

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی 20 یوٹیوب چینلز کو اسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved