ابو ظہبی پر حملے کے بعد حوثی باغیوں کا اگلا ہدف اسرائیل ہو سکتا ہے، رپورٹ

22  جنوری‬‮  2022

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی پر حملے کے بعد حوثی باغیوں کا اگلا ہدف اسرائیل ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں ایران اور اسرائیل کے مابین تنازع کی صورت میں حوثی باغی بحر احمر پر پھیلی اسرائیل کی ایلات بندرگاہ پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ہارٹز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے ذریعے ایران واضح کر رہا ہے کہ وہ خطے میں اپنی سرگرمیاں نہیں روکے گا، اور وہ انہی حربوں سے اپنے دشمن ممالک پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یمنی حکومت کے خلاف برسرپیکار حوثی باغیوں کے پاس جدید ترین میزائل اور ڈرون طیارے موجود ہیں، جن کے ذریعے کسی بھی وقت اسرائیلی حدود میں کاروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے حملے اور خفیہ منصوبہ بندی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اور ان مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکی دی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved