وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، معاملہ جہاں تھا وہیں ہے، سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم واشنگٹن میں موجود،پیر سے بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان وزارت خزانہ
جمعے کو مذاکرات جہاں پر تھے وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا،ترجمان وزارت خزانہ
مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے،مزمل اسلم
مذاکرات ختم ہونے کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے،ترجمان وزارت خزانہ 1/2— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 17, 2021
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے ، سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل غلط افواہیں پھیلائی گئی۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھاایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی پر قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتایا جائے بجلی ،گیس،پٹرول اور چینی کی قیمت پر مذاکرا ت کیوں ناکام ہوئے، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ان کا
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے،مزمل اسلم
سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہے،ترجمان وزارت خزانہ
وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ شیڈول کے حساب سے نیویارک میں میٹنگز میں مصروف ہیں،مزمل اسلم 2/2— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 17, 2021
معاشی قتل بند کیا جائے۔
ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،آئی ایم ایف سے ڈیل کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،عوام کا جینا اور مرنا بھی مہنگا ہوچکا ہے، ملک میں تاریخی بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی ہے۔ اگر عمران خان کے مہنگائی کے متعلق سابقہ بیانات پر جائیں تو ان سے بڑا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔ بڑھتی ہوئے مہنگائی کو لیکر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔