بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی تقریر میں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، کی بجائے بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ کہہ گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تقریر مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کی مہم کے سلسلے میں خطاب کر رہے تھے، کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کی بجائے بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ کہہ دیا۔ اس خطاب کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان ہر سخت تنقید کی ہے، اور ان کی بیان کی میمز بھی بنا کر شیئر کی جا رہی ہیں۔
Did he really say this? Unbelievable pic.twitter.com/fenLgddaTL
— Swati Chaturvedi (@bainjal) January 20, 2022
کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جو مودی جی کے دماغ میں تھا، وہ زبان پر آ گیا، انہوں نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہے، میری زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے۔
ایک صارف نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کوبچاؤ اور پٹاؤ کے فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔
बेटी पटाओ??
आज फिर टेलीप्रांपटर ने धोखा दे दिया क्या? pic.twitter.com/TewCQNMzu2
— Surya Pratap Singh IAS Rtd. (@suryapsingh_IAS) January 20, 2022
ایک صارف نے شہناز گل کا مشہور ڈائیلاگ میں کیا کروں میں مرجاؤں کی میم بنا کر شیئر کی۔
After knowing Modi ji New Scheme – "Beti Patao"
*Le Single Girls :#BetiBachaoBetiPatao #BetiPatao pic.twitter.com/wlc5faeczm
— Sangpu Changsan (@_sangpuchangsan) January 20, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ مودی نے قوم کو نیا نعرہ دے دیا ہے۔
Modi ji launched New Slogan for Single Bois before Valentines Day😎🤝😂😂 #BetiBachaoBetiPatao pic.twitter.com/qUZYfhroeP
— 【𝗘𝗿】 【𝗔𝗮𝗸】 【𝗧𝗵𝘂】 【⚽】 (@ErAakThu) January 20, 2022
ایک اور صارف نے ٹرین پر سوار ہجوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انڈین لڑکے ہیں جو بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ مہم کی حمایت کیلئے نکلے ہیں۔
Indian boys on way to support Beti Bachao BetiPatao: pic.twitter.com/iHyhwxBE9B
— WhatsApp University (@PunnyBhaiya) January 20, 2022
یاد رہے کہ رواں ہفتے ٹیلی پرومپٹر خراب ہونے کے باعث بھی نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے رک گئے تھے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر انہیں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔