وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے، وہ ٹیلی فون کے ذریعے عوامی شکایات سنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سے عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔
عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے براہ راست گفتگو کے لئے 051-9224900 ملائیں، عوام سے وزیراعظم کی یہ گفتگو ٹیلی فون، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
وزیراعظم کی عوام سے بات چیت کا وقت پہلے 3 بج کر 5 منٹ تھا لیکن اب سینیٹرفیصل جاوید کہتے ہیں و زیراعظم کی عوام سے بذریعہ فون گفتگو کاوقت تبدیل کر دیا گیاہے۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ کے ایک اور سیشن میں وزیر اعظم عمران خان کل بروز اتوار ایک مرتبہ پھر بذریعہ ٹیلی فون عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
وزیراعظم سے آپ کی گفتگو کل سہ پہر 3:30 بجے ٹیلی فون، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
📞Dial : 051-9224900 pic.twitter.com/ETTEuSA5Gq
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) January 22, 2022
وزیر اعظم ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق اب عوام عمران خان سے 3 بج کر 30 منٹ پر براہ راست بات چیت کر سکے گی۔