افغانستان کے شہر ہرات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکہ شام کے وقت ہرات شہر کے 12ویں سکیورٹی ڈسٹرکٹ میں ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے فیول ٹینک پر بم نصب کیا گیا تھا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش ملوث رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر بس دھماکا شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر میں دشت برچی میں ہے اسی طرح ایک منی بس میں بم دھماکا ہوا تھا اور اس دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 5 بھائی زخمی ہوگئے تھے تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔