جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

23  جنوری‬‮  2022

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا، اس کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved